اقلیتی امور مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی فیکٹری بن گیا ہے اور اس کی آلودگی دنیا بھر میں
انسانیت اور امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔مسٹر نقوی نے انڈیا ہارمنی فاؤنڈیشن کی طرف
سے یہاں منعقدہ چشتی انڈیا
ہارمنی ایوارڈ پروگرام میں کہا کہ امن کے دشمن مذہب کو حفاظتی ڈھال بنا کر
آج انسانی اقدار کا قتل عام کررہے ہیں۔ایسی طاقتوں کو اتحاد، ہم آہنگی اور انسانی اقدار کی طاقت سے شکست دی جا سکتی ہے۔